ایرانی وزیرخارجہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے وفد میں ملک کے درجنوں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اعلی نمائندے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ عراق کے شہرکربلائے معلی اور سلیمانیہ میں منعقد ہونے والی مشترکہ تجارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے بھارت کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں توانائی اور ٹرانزٹ سمیت دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ امور پر بھی بات چیت کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری