بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پرفائرنگ، متعدد افراد زخمی


بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پرفائرنگ، متعدد افراد زخمی

مقضوبہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت تھم نہ سکی، جنازے کے اجتماع پر فائرنگ کرکے متعدد کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے، شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی جنازے کے اجتماع پر فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی متوقع آمد پر مقبوضہ وادی چھاؤنی میں تبدیل کردی گئی، سرینگر سمیت شہر شہر ہزاروں قابض فوجی تعینات کریے گئے

وادی میں مزیدنفری بھی بھجوادی گئی، مودی پندرہ فروری کو مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری