بھارت اور افغانستان سمیت 5 وسطی ایشائی ممالک کے درمیان مذاکرات


بھارت اور افغانستان سمیت 5 وسطی ایشائی ممالک کے درمیان مذاکرات

بھارت اور 5 وسطی ایشیائی ممالک نے افغانستان کے ہمراہ دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرنے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پرامن کے لیے اس خطرے سے لڑنے کے لیے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارت کے وزیر خارجہ سشما سوراج نے افغانستان، کازقستان، کرگزستان، تاجکستان، ترکمنستان اورازبکستان کے وزرا خارجہ کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام ممالک نے ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت کی اورعوام اوردنیا بھرکی معیشت کے لیے خطرے کا سبب بننے والی دہشت گردی کی روک تھام میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک نے سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے باہمی حمایت، مشترکہ حل اور دیگر امور میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریک ممالک نے معاشی تعاون کو بڑھانے اور باہمی تجارت اور موزوں حالات پیدا کرنے کے لیے حقیقی مواقع پیدا کرنے اورباہمی تعاون مضبوط کرنے کا اظہار کیا اورباہمی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے، صنعتوں میں جدت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل، زراعت اور تعلیم کے فروغ کے لیے مواقع پیدا کرنے پر بھی بحث کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری