پی ٹی اے کا موبائل فونزکی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا اعلان


پی ٹی اے کا موبائل فونزکی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےموبائل فونزکی رجسٹریشن آن لائن کرانے کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب گھر بیٹھ کر بھی اپنے موبائل فونز رجسٹر کرا سکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی اے نے موبائل فونزکی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے

 کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے صارفین اب گھر پہنچ کربھی اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو اب ائرپورٹ پرموبائل فون کی رجسٹریشن کرانے کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٓئندہ چند روز میں سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کردیا جائے گا، جس کے بعد ائرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن بھول جانے والوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

واضح رہے پی ٹی اے نے تمام بڑے ائرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کے لیے اپنے کاؤنٹرقائم کررکھے تھے جس میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

خیال رہے کہ بیرون ملک سے آنے والےہرشہری اپنے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ موبائل فونزلاسکتا ہے جس میں ایک موبائل فون پر کسٹم کی آزادی حاصل ہوگی لیکن موبائل کا رجسٹریشن ضروری ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری