ایرانی پارلیمانی وفد کا دورہ دمشق، صدر بشارالاسد سے اہم ملاقات


ایرانی پارلیمانی وفد کا دورہ دمشق، صدر بشارالاسد سے اہم ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اعلیٰ سطحی وفد نے شامی صدر بشارالاسد سے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سانا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد حشمت الله فلاحت پیشه کی سربراہی میں دمشق پہنچ گیا ہے اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

دمشق میں ہونے والی ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعلقات کے فروغ اور خطے سے تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے سمیت متعدد اہم سیاسی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

شام کے صدر بشار الاسد نے اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

شام کے صدر نے ایرانی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایران شام میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری