ملک میں 10 سال بعد زیرِ سمندر تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز


ملک میں 10 سال بعد زیرِ سمندر تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز

تیل و گیس کی تلاش کے لیے ساحل سمندر سے 230 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کھدائی کا کام اتوار کی رات سے شروع کیا گیا ہے۔

تسنیم خؓررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈسٹری تیل و گیس کی تلاش کے لیے ساحل سمندر سے 230 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کھدائی کا کام اتوار کی رات سے شروع کیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق1900 میٹر پانی کی گہرائی میں کل 3750 میٹر کھدائی کے کام کے بعد تیل وگیس کی موجودگی کا پتہ لگایا جائے گا۔

تیل و گیس کی تلاش کے لیے اٹالین کمپنی ای این آئی آپریٹر جب کہ ایگزن موبل، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل جوائنٹ وینچر پارٹنر ہوں گے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری