مرادعلی شاہ نے استعفیٰ نہیں دیا توعملی اقدام کریں گے: فواد چودھری


مرادعلی شاہ نے استعفیٰ نہیں دیا توعملی اقدام کریں گے: فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے پاپا اور پھوپھی نے سندھ یرغمال بنالیا، صوبے کے حکمران پھونک مارتے ہیں، پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، مراد علی شاہ استعفیٰ نہیں دیتے توعملی اقدام کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب بھی کراچی آنے کا کہوں، گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے، گھبرانے والوں کی اپنی ٹانگیں کمزور ہیں، مرادعلی شاہ کے اپنے حلقے میں ٹیچر نہیں۔

انہوں نے کہا چیف جسٹس صاحب نے بلاول کو کہا وہ بچے ہیں، بچے تو پھرغیرسیاسی ہوتے ہیں، سندھ کے حکمران پھونک مارتے ہیں تو پیسے دبئی چلے جاتے ہیں، سندھ کے حکمرانوں کے پاس نہ جانے کونسا جادو ہے، اومنی گروپ والے چراغ رگڑتے، مراد علی شاہ حاضر ہو جاتے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا تعلیم اور صحت سمیت کئی شعبوں میں سندھ پیچھے ہے، پی ٹی آئی مرادعلی شاہ کے استعفے کا مطالبہ کرتی ہے، پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا میرے خیال میں بلاول کا سندھ کے حالات سے تعلق نہیں، رضا ربانی صاحب 27 سال سے سینیٹر ہیں، سندھ کے عوام کا پیسہ لندن اوردبئی میں خرچ ہو رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری