بینظیر قتل کیس؛ پرویز مشرف کے بینک اکاوٴنٹس منجمد ہونے کے باوجود رقم نکلوا لی گئی


بینظیر قتل کیس؛ پرویز مشرف کے بینک اکاوٴنٹس منجمد ہونے کے باوجود رقم نکلوا لی گئی

بینظیر قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کے بینک اکاوٴنٹس منجمد ہونے کے باوجود رقم نکلوا لی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی تو یہ بات سامنے آئی کہ مقدمے میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے منجمد 2 بینک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوا لی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رقم نکلوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکل گئی۔

فاضل جج اصغر خان نے 15 فروری تک معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم پرویز مشرف کی دیگر جائیدادوں اور اکاوٴنٹس کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری