امریکہ سے آنے والی خاتون کو جہاز سے اترتے ہی واپس روانہ کردیا گیا


امریکہ سے آنے والی خاتون کو جہاز سے اترتے ہی واپس روانہ کردیا گیا

ویزا کے بغیر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون سونیا سیتا پاریزکو واپس امریکا ڈیپورٹ کردیا گیاہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق امریکی خاتون قطر ایئر لائن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھیں اور ان کے پاس پاکستان کا ویزہ نہیں تھا، امیگریشن حکام نے سونیا سیتا پاریزکو اسی پروازے کے ذریعے واپس امریکا ڈیپورٹ کردیا۔

یاد رہے کہ جون 2016 میں بھی کرسٹائل نکول نامی امریکی خاتون کو امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈیپورٹ کیا تھا جو بغیر ویزا کے پاکستان آئیں تھیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری