جیزان میں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا، متعدد اہلکار ہلاک


جیزان میں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنےجیزان میں آل سعودکے اتحادی افواج کا حملہ پسپا کرتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے یمنی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جیزان کے علاقے میں یمنی قبائل کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور قبائلی جنگجووں نے جیزان میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ افواج کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی کرایے کے فوجیوں نے جیزان میں یمنی فوج اور عوامی رضارفورسز کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم یمنی فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی کرایے کے اہلکاروں کو ہلاک یازخمی کردیا۔

واضح رہے کہ سعودی کرایے کے فوجیوں کو فضائی طورپر بھی مدد کی جارہی تھی۔ سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری