حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا


حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل ، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمانی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملہ پر مذاکرات مکمل ہو گئے اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش ہوگی، تحریک منظور ہونے کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب شروع ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 47 پارلیمانی و قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اراکین کے پاس رہے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری