اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے دی


اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو شکست دے دی

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو تین صفر سے شکست دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ کے شہر پتایامیں جاری ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے عباس زیب نے سیوکجن کے خلاف اسٹریٹ گیمز میںگیارہ دو، گیارہ سات اور گیارہ چار سے کامیابی حاصل کی۔

فرحان ہاشمی نے جے ایم یو کو گیارہ چار، گیارہ دو اور گیارہ آٹھ سے زیر کیا۔

حارث قاسم نے سخت مقابلے کے بعد ایم وی لی کے خلاف گیارہ آٹھ، تین گیارہ، تین گیارہ، گیارہ آٹھ اور تیرہ گیارہ سے فتح سمیٹی

شام کے سیشن میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری