جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا


جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس آصف کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، نیوی و فضائیہ کے سربراہان، وزراء، مشیروں اور اہم عہدوں پر تعینات دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری