عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آصف زرداری


عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آصف زرداری

آصف زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام بہت با شعور ہیں، وہ اپنا حق سمجھتےہیں، آپ کے الیکشن کو کوئی نہیں مانتا، ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی لیکن ہرغریب آدمی حکومت کو ہاتھ اٹھا کر بددعا دیتا ہے، ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے، زمین ختم ہوگئیں اب یہ چاہتے ہیں کہ گیس اور ذخائر بھی لے لیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بدین کے علاقے راہوکی میں تقریب سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ اتنا دیوارسے مت لگاؤ کہ عوام ہاتھ سے نکل جائے، یہ لوگ نا تو عوام سے آئیں ہیں اور نا ہی ان کا عوام میں جانے کا ارادہ ہے، عمران خان 5 سال نکال لے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ کبھی گمان میں بھی کوئی ورکر ان سے خوف نہ کھائے، ہم نے حکومت چلائی ہے ملک بھی چلایا ہے، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالراوپرجا رہا ہے اورحکومت کو علم ہی نہیں، بجلی کا ایک پیسہ بڑھانے کے لئے مجھے میرا منسٹرفون کرتا تھا انہیں پتہ ہی نہیں، مجھے کسی نے نہیں کہا تھا کہ بلوچستان سے معافی مانگو مگر میرے ضمیر نے کہا کہ معافی مانگوں، ان کی جنگ صرف اٹھارویں ترمیم کے لئے ہے، اگرایکسیڈینٹل پرائم منسٹر بن گئے ہو تو سوچو اورسیکھو، سیکھنے میں وقت نہیں لگتا، یہ سب کس سے چھپانے کے لئے کیا جارہا ہے، قبراورہرانسانی ذات بھی پوچھے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری