بھارتی فوج کی جانب سے دی جانے والی روٹی پر ویڈیو بنانے والے تیج بہادر کے بیٹے کی کمرے سے لاش برآمد


بھارتی فوج کی جانب سے دی جانے والی روٹی پر ویڈیو بنانے والے تیج بہادر کے بیٹے کی کمرے سے لاش برآمد

بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے سرحد پر ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی ناقص روٹی اورسالن لوگوں کو دکھایا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل ہوئی تاہم بعد میں انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا ہے۔

تسینم خبررساں ادارے کے مطابق، تیج بہادر کا 22 سالہ بیٹا ہریانہ میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا ہے ۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ روہت نے بھارت کے ضلع ریواڑی میں واقع شانتی وہار میں اپنے کمر میں خود کو مبینہ طور پرگولی مارکر خود کشی کرلی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ ہمیں ایک کال موصول ہوئی جس میں ہمیں بتایا گیا کہ روہت نے خود کشی کرلی ہے جس کے بعد ہم موقع پر پہنچے تو کمرہ اندرسے بند تھا جبکہ لاش بیڈ پر پڑی تھی اور اس کے ہاتھ میں پستول تھا جبکہ اس کا والد کمبھ کے میلے میں گئے ہوئے تھے جنہیں ہم نے اطلاع کر دی ہے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری