کراچی سے کوئٹہ سفر کیلئے آرام دہ سلیپنگ بس متعارف


کراچی سے کوئٹہ سفر کیلئے آرام دہ سلیپنگ بس متعارف

بس کے ذریعے طویل سفر طے کرنے کا خیال آتے ہی کوفت ہونے لگتی ہے لیکن اب کراچی سے کوئٹہ کے درمیان ایسی بس سروس شروع کردی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر طویل سفر ہی کرنا چاہیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی سے کوئٹہ سفر کرنے والے افراد کے لیے جدید سہولیات اور آرام دہ سفر کے لیے سلیپنگ بس متعارف کرادی گئی ہے جس میں مسافروں کے سفر کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر سے سہولیات سے بھرپور سلیپنگ بس کوئٹہ کے لیے ہر دو روز بعد روانہ ہوگی جس میں مسافرں کو کھانے، پینے اور سونے کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

مسافر اپنی نشست پر پاؤں پھیلا کر سو سکیں گے اور اپنے سامنے لگی ایل ای ڈی پر پسند کی فلمیں بھی دیکھ سکیں گے۔

بس کا کرایہ 3 ہزار روپے رکھا گیا ہے جس میں مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات بھی فراہم کیے جائیں گے۔

 ملکی سطح پر معیاری بس سروس متعارف کرانے والے کریم داد نے بس سروس کا سلوگن (سلیپ ویل لِو ویل) SLEEP WELL LIVE WEEL رکھا ہے، یعنی اب کراچی سے کوئٹہ کا تقریباً 10 گھنٹے کا سفر نہ صرف 7 گھنٹوں میں طے ہوگا بلکہ مسافر سوتے ہوئے سفر کرسکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری