زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات


زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد کے ہمراہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

زلمے خلیل زاد نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے سہولت کاری پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ امریکا، افغانستان میں قیام امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یاد رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا یہ خطے کا پانچواں دورہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری