کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا


کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ ے ہیں۔

گیس پریشرصفر ہونے کے باعث اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگرعلاقوں کے مکین پریشانی میں مبتلا ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پراس بحران کا حل نکالنے۔

ایس ایس جی سی نے گیس میں کمی پر گزشتہ شب سی این جی اسٹیشنز بھی بند کر دئیے تھے، کورنگی، سائٹ اورسپر ہائی وے کی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔

پریشر نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹریوں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا، فیکٹریوں میں روزانہ کی بنیاد پر اجرت حاصل کرنے والے ملازمین ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے گیس بحران کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دیا تھا۔

فواد چوہدری کی وزیرِ اعظم کے خلاف نیب کیس پر تنقید، گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگ قرار

گیس بحران پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟

واضح رہے کہ کراچی میں گیس بحران دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس کے بارے میں گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ یہ مصنوعی بحران ہے، گمبٹ گیس فیلڈ کی خرابی کی خبر غلط تھی اور سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جا رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری