یمنی جیلوں میں سینکڑوں سعودی اور اماراتی اہلکار قید ہیں، الحوثی


یمنی جیلوں میں سینکڑوں سعودی اور اماراتی اہلکار قید ہیں، الحوثی

یمنی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سینکڑوں سپاہی یمنی فوج کے جیلوں میں قید ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اسلامی تحریک کے رہنما عبدالقادر المرتضی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سینکڑوں سپاہی یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورسز کے جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا  سعودی حکام نے متعدد یمنی شہریوں کو بے جا قید کررکھا ہے جب تک سعودی عرب یمنی شہریوں کو باعزت رہا نہیں کرے گا تب تک ان کے سپاہی بھی رہا نہیں کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جارہا ہے جس کی رپورٹ اقوام متحدہ کے حوالے کی گئی ہے۔

انصاراللہ کے فعال رکن کا کہنا ہے کہ آل سعود انصاراللہ کے قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کررہے ہیں، قسم قسم کی اذیتیں دی جارہی ہیں، یہاں تک کہ سرقلم کردیے جاتے ہیں جبکہ انصاراللہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سعودی اتحاد کے اہلکاروں کے ساتھ اس قسم کا سلوک نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں انسانی بنیادوں پر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ سعودی حکام کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور دنیا کے آزاد اندیش لوگوں کو دکھائے کہ آل سعود انسان دشمن ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری