شیخ حسن جوہری کو رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم


شیخ حسن جوہری کو رہا کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین سندھ نےگلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہراسکردو میں چند روز قبل گرفتار ہونے والے عالم دین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ایک بیان میں کہاہے کہ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری گلگت بلتستان انتظامیہ کا ظالمانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالم دین کی گرفتاری کی بھرپور مذمت اور فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،مولا نا حسن جوہری گلگت بلتستان کے حقوق کی موثر آواز اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی بے چینی اور احساس محرومی دورکریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری