وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں، امریکی رکن کانگریس


وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس الیگزینڈرالگرین نے کہا ہے کہ عمران خان میں لوگوں کےلیے کچھ کرنے کا عزم ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈیموکریٹ رکن کانگریس الگرین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا میں روایتی طور پراچھے تعلقات ہیں، اس وقت پاکستان میں نئی قیادت ہے۔

الگرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہے اوراس کے ساتھ ساتھ عمران خان نے اسپتال بھی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے سے دور ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں، کاروباری، عوامی سطح پر تعلقات سے دونوں ممالک قریب آسکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کے لئے ایک بڑی امید ہیں اور پاک امریکا تعلقات کیلئے ایک امید کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری