سی ٹی ڈی نے گجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا


سی ٹی ڈی نے گجرانوالہ میں ہلاک دو ملزمان کو ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا

انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کو ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کا ساتھی قرار دے دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی فورس سے مقابلے میں 2 ملزمان کی ہلاکت سے قبل ساہیوال میں مبینہ جعلی مقابلے میں سی ٹی ڈی نے دو خواتین سمیت 4 افراد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گجرانوالہ میں ہلاک دونوں ملزمان ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کے ساتھی تھے، دہشتگردوں نے لاہور میں ذیشان کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کی اطلاع ملتے ہی دہشت گرد اس کے گھر سے فرار ہوئے، دونوں دہشت گرد گوجرانوالہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، ذیشان کے گھر سے دہشتگردوں کا حساس اداروں کی مدد سے سراغ لگایا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری