سانحہ ساہیوال، صوبائی حکومت کا متاثرہ فیملی کیلئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان


سانحہ ساہیوال، صوبائی حکومت کا متاثرہ فیملی کیلئے 2 کروڑ روپے امداد کا اعلان

صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشار ت نے کہاہے کہ ساہیوال میں آپریشن کرنے والے سی ٹی ڈی کے سپر وائزر کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی اہلکاروں کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشار ت نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی اور میڈیکل کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ۔

راجہ بشارت کا کہناتھا کہ سی ٹی ڈی کا موقف ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی اورآئی ایس آئی نے مشترکہ آپریشن کیا، سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان داعش کیلئے کام کررہاتھا، ذیشان کی کاردہشتگردوں کے استعمال میں تھی،ویڈیوموجودہے، 18جنوری کوتصدیق ہوئی ذیشان دہشتگردوں کیلئے کام کررہاتھا، 19جنوری کوسیف سٹی کے کیمروں نے سفیدکارکوٹریس کیا،گاڑی کوجب روکا گیاتوفائرنگ کی گئی۔

راجہ بشارت کا کہناتھا کہ فائرنگ کیوں اورکیسے ہوئی ؟تعین کیلئے جے آئی ٹی بنادی گئی ہے ، سی ٹی ڈی کے مطابق پہلافائرذیشان نے کیا, جےآئی ٹی نے یہی تعین کرناہےکہ ذیشان اورخلیل کاکیاتعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی کے موقف کے مطابق ذیشان کی گاڑی سے اسلحہ بارود اور دو خود کش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں ، ذیشان اسلحہ اور بارود کہاں لےکرجارہاتھا؟ دہشتگردوں کاپیچھانہ کیاجاتاتوپنجاب میں تباہی پھیلاسکتے تھے، ذیشان ساہیوال اوراس کےساتھی گوجرانوالہ میں مارے گئے، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کومتاثرہ خاندان سے ہمدردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری