بحر اسود میں 2 کارگو جہازوں میں آگ، 14 افراد ہلاک


بحر اسود میں 2 کارگو جہازوں میں آگ، 14 افراد ہلاک

روس سےملحقہ کرائمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے 2 ٹینکرز میں آگ لگ گئی، اس حادثے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے، جن میں اس وقت آگ لگی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

آگ لگتے ہی عملے نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو حکام کو 11 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ تین افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔

جہازوں میں سوار عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے بتایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری