یمن میں 80 ہزار بچے بھوک کے باعث جاں بحق ہو چکے, ماریہ فرنینڈا


یمن میں 80 ہزار بچے بھوک کے باعث جاں بحق ہو چکے, ماریہ فرنینڈا

جنرل اسمبلی کی صدر نے کہا کہ یمن میں 80 ہزار بچے بھوک کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں اور یمن کا مسئلہ بہت گھمبیر ہے تاہم ہمیں یمن میں کچھ بہتری نظر آ رہی ہے اور اس مسئلے ہر فریقین کو مذاکرات کے ذریعے متفق کرنے کی ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا بھر میں انسانی حقوق سمیت مختلف موضوعات پر کام کر رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ساؤتھ ایشیاء 2017 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوا جب کہ آکسفام کی رپورٹ کے مطابق %26 آبادی غربت کی لائن سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے دو کروڑ نوکریوں کا اعلان مثبت اقدام ہے۔

ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ ہمیں علم ہے بہت سی وجوہات دنیا میں امن کے لیے خطرے کی علامت ہیں جب کہ دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنا  کسی اکیلے ملک کے بس کی بات نہیں ہےاور دنیا بھر کے اداروں کو مل کرمسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

ماریہ فرنینڈا نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اورچینلجز کا مقابلہ کرنا کسی ایک ملک کے بس کی بات نہیں ہے۔

اقوام متحدہ جادو سے مسئلہ کا حل نہیں نکال سکتی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری