شام: دہشتگردوں کے گودام سے بھاری مقدار میں یورپی ساخت کے ہتھیار دریافت


شام: دہشتگردوں کے گودام سے بھاری مقدار میں یورپی ساخت کے ہتھیار دریافت

شام میں روس کی فوج نے بھاری مقدار میں مشرقی یورپ اور امریکی ساخت کے ہتھیار ضبط کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ داریا کے مضافات میں زرعی زمینوں میں ہتھیاروں کا گودام دریافت ہوا ہے جس میں بھاری مقدار میں یورپی ساخت کے ہتھیار ملے ہیں۔

روسی فوج کے ترجمان ویلری اشکنیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کے گودام میں امریکا، مشرقی یورپ اور فرانس کے بنائے ہوئے جدید ترین ٹینک شکن توپ، ماینز اور دیگر خطرناک اسلحہ موجود تھا۔

شام میں روسی فوج کے ترجمان نے مزید کہا صوبہ داریا میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ ملا ہے جس میں اینٹی ٹینک گولے سمیت متعدد قسم کے ہتھیار شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسیوں راکٹوں اور بھاری ہتھیار کےعلاوہ بڑی مقدار میں گولہ بارود دریافت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل سمیت متعدد یورپی ممالک کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کی بدترین شکست کے بعد اب ان تکفیری دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کرنے کا ناپاک منصوبہ تیار کیا گیاہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری