ایرانی وزارت خارجہ کی افغان فوجی مرکزپر حملے کی شدید مذمت


ایرانی وزارت خارجہ کی افغان فوجی مرکزپر حملے کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغان فوجی مرکزپر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان میں ہونے والے دھماکے کی جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے وردک میں طالبان نے افغان سیکیورٹی بیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 120سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بڑی مقدار میں نقصان پہنچایا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری