ایرانی سفیرکی قومی اسمبلی کے اسپیکرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


ایرانی سفیرکی قومی اسمبلی کے اسپیکرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرنے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مھدی ہنردوست نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اسپیکر''اسد قیصر'' سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی سفیرسے ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک سے تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاشی اورباہمی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کو چاہئے کہ ہنگامی بنیاد اور تعاون پر مبنی اقدامات کے ذریعے سے معاشی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے آگے بڑھیں.

انہوں نے بتایا ایران اور پاکستان کا مستقبل اور استحکام ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ کے تجربات سے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی تعلقات کو بہتر انداز میں فروغ دیا جاسکتا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان سے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے.

مہدی ہنردوست نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کا خواہش مند ہے.

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری