سیکیورٹی فورسز کی داعش کے خلاف کارروائیاں، 59 عسکریت پسند ہلاک


سیکیورٹی فورسز کی داعش کے خلاف کارروائیاں، 59 عسکریت پسند ہلاک

مصر میں سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں، حالیہ کارروائیوں میں 59 عسکریت پسند ہلاک کردیے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  مصری سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں جزیرہ نماسینائی سمیت دیگرعلاقوں میں درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا اور ان کارروائیوں کے دوران 7 مصری فوجی بھی ہلاک ہوئے، فورسز نے داعش سے منسلک دیگر دہشت گرد گرہوں کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

مصری فوج نے جزیرہ نما سینائی میں داعش سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز فروری 2018ء میں کیا تھا، فوجی حکام کے مطابق اس دوران سینکڑوں شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں شمال مشرقی سرحد پر فورسز کی کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد گرفتار ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

محتاط اندازے کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک سینکڑوں مصری فورسز بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جولائی 2015 میں اہم کارروائی کی گئی تھی، سینائی کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں داعش کے دو سرکردہ رہنماوں سمیت پینتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں داعش کے دہشت گردوں نے مصری دارالحکومت میں بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری