لاہور ہائی کورٹ کا معمولی مقدمات تین مہینے میں نمٹانے کا حکم


لاہور ہائی کورٹ کا معمولی مقدمات تین مہینے میں نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کےمقدمات کو تین مہینوں میں نمٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کے حوالے سے سات ہزار چار سو 75 مقدمات زیر التواء ہیں، جسٹس سردار محمد شمیم خان نے 31 دسمبر تک دائر تمام معمولی جرائم کے مقدمات کو 30 اپریل تک نمٹانے کا حکم دیا ہے.

جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں میں 10 ستمبر تک دائر تمام معمولی جرائم مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے ہر ہفتے رپورٹس بھیجنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

معمولی جرائم میں تعزیرات پاکستان اور خصوصی و مقامی قوانین کے تحت درج مقدمات شامل ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری