ترک صدر روس پہنچ گئے، شامی صورت حال پر گفتگو ہوگی


ترک صدر روس پہنچ گئے، شامی صورت حال پر گفتگو ہوگی

ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے، شامی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات ہوگی اورشام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور شام میں امریکی فوج کی موجودگی پر بھی گفتگو کریں گے، ترکی اور روس کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا جائے گا۔

اردوغان اور پوٹین شام میں امریکی افواج کی موجودگی کے مخالف ہیں اور اسے شامی مسئلے کے حل کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔

دونوں ممالک کی طرف سے شام سے امریکی افواج نکالنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا تھا، تاہم شام سے امریکی فوج کا انخلا عمل میں نہیں لایا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری