ایران نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں


ایران نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کی نئی سفیر رفعت مسعود سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے انہیں باضابطہ طور پر اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

ثقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان ایک جیسی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کے صدر نے امید ظاہر کی پاکستان کی سفیر رفعت مسعود دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں مثبت کردار ادا کریںگی۔

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری