کسی دوسرے ملک پر حملے کےلئے اپنی سرزمین نہیں دیں گے: عادل عبدالمہدی


کسی دوسرے ملک پر حملے کےلئے اپنی سرزمین نہیں دیں گے: عادل عبدالمہدی

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ہم اپنا ملک کسی دوسرے ملک پر حملے کےلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا ۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں اخباری کانفرنس کے دوران کہا کہ عراقی سرزمین پر امریکی فوجی اڈہ موجود نہیں ہے اور جو امریکی فوجی متعین ہیں وہ ہمارے فوجیوں کی تربیت میں مشاورت کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے گزشتہ دنوں امریکی سی بی ایس ٹی وی پر بیان میں کہا تھا کہ امریکہ نے عراق میں واقع" عین الاسد " نامی اڈے پر پانی کی طرح پیسہ بہایا ہے کیونکہ ہمیں ایران پر نظر رکھنی ہے۔

یاد رہے کہ سن 2003 سے عراق میں امریکی فوج متعین کردی گئی تھی جس کا قیام سابق صدر اوباما کی ہدایات پر سن 2011 میں ممکن ہو گیا تھا مگر 2014 میں داعش کے بڑھتے حملوں کی وجہ سے سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی درخواست پر امریکہ نے دوبارہ اپنے فوجی روانہ کیے تھے جن کی تعداد اس وقت 5 ہزار ہے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری