شہزادی کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے مراسم+ تصاویر


شہزادی کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے مراسم+ تصاویر

شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں مجالس عزا کے بعد جلوس بھی برآمد کئے گئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہزادی کونین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایران اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم شہر میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارکہ میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایران کے شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام اور قم میں بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضوں کو سیاہ پردوں سے سجایا گیا ہے۔

ایران کے شہرقم المقدسہ میں مقیم پاکستانیوں نے مجالس عزا کا انعقاد کیا، قم کی مرکزی مجلس سے علامہ عقیل الغروی نے خصوصی خطاب کیا۔


 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری