پاکستانی میڈیا کی جشن انقلاب اسلامی پر رپورٹ


پاکستانی میڈیا کی جشن انقلاب اسلامی پر رپورٹ

پاکستان میں دنیا نیوز۔ اسلام ٹائمز ، ایکسپریس انگلش نیوز اور ریڈیو پاکستان نے ایران میں اسلامی انقلاب کے جشن پر خصوصی رپورٹس دی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی میڈیا نے رپورٹس میں کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے دارالحکومت تہران میں عظیم الشان تقریب کا اہتمام ہوا جس سے صدر حسن روحانی نے خطاب کیا۔

مرکزی تقریب دارالحکومت تہران میں آزادی اسکوائر میں ہوئی،  تقریب میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جن سے ایرانی صدر حسن روحانی نے خطاب کیا، انکا کہنا تھاکہ امریکا اسلامی انقلاب کو شکست دینے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

گیارہ فروری 1979کو امام خمینی کی سربراہی میں ایرانی قوم نے شاہ ایران کی بادشاہت کا خاتمہ کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری