سعودی اتحادی فوج کا پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے کا اعلان


سعودی اتحادی فوج کا پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے کا اعلان

فرقے کی بنیاد پر بننے والی سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے زیر اہتمام فوجی اتحاد پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے تیارہے تاہم ایران اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات میں  توازن برقرار رکھنے کا خواہشمند بھی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود اور چئیرمیں سینٹ صادق سنجرانی سے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی فوج میں اسلامی جمہوریہ ایران، شام، یمن اور عراق سمیت متعدد دیگر ممالک شامل نہیں ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آل سعودنے یمن اور شام میں اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لئے نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیاہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری