کراچی میں جعلی پولیس اہلکار سمیت متعدد شرپسند گرفتار


کراچی میں جعلی پولیس اہلکار سمیت متعدد شرپسند گرفتار

کراچی پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا،بھینس کالونی موڑ اور چاکیواڑہ سے جعلی پولیس اہلکار متعدد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد جعلی پولیس اہلکار گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار جعلی پولیس اہلکار نسیم خان کے قبضے سے پولیس کی وردی، جعلی پولیس کارڈ، کراچی آوان بم،اسلحہ ،نقد رقم،موبائل فون اور چھینے ہوئے پرس بھی ملے ہیں۔

گرفتار ملزم پولیس کی وردی میں ساتھیوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔جعلی اہلکار نسیم خان پر سہراب گوٹھ اورسائٹ سپر ہائی وے تھانے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

شاہ لطیف پولیس نے بھینس کالونی موڑ کےقریب سےاسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم نوید کو گرفتار کرلیا، گرفتار اسٹریٹ کرمنل سے غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں برآمدکی گئی ہیں ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر9جواری گرفتار کرلئے۔

جوئے کا اڈہ بدنام زمانہ لیاری گینگ وار سربراہ عزیر بلوچ کے ساتھی عزیز عرف چاچا کا تھا، چھاپے کے دوران عزیز عرف چاچا فرار ہوگیا، ملزم رینجرز اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر متعدد بار جیل چا چکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری