پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج بھی دو میچز کھیلیں جائیں گے، پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دونوں میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق یونائیٹڈ اورگلیڈ ایٹرز کے درمیان پہلا میچ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا اور پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں رات 9 بجے ٹکرائیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں یونائیٹڈ نے  قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھا کر ناکام رہی۔

لاہور قلندرز نے بھی اب تک دو میچز کھیلیں ہیں، قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی جبکہ گزشتہ روز کراچی کنگز سے میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اب تک صرف ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری