سعودی ولیعہد کا دورہ پاکستان پرمولاناحیدرعلوی کا انٹرویو+ ویڈیو


سعودی ولیعہد کا دورہ پاکستان پرمولاناحیدرعلوی کا انٹرویو+ ویڈیو

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا پاکستان کے دورے کے موقع پر اہل سنت کے ممتاز عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا حیدرعلوی نے اظہار خیال کیا ہے کہ محمد بن سلمان نے ترکی میں اپنے سفارتخانہ کے ذریعے جمال خاشقچی کے ساتھ جو کیا وہ غیراخلاقی اورغیرانسانی رویہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اہل سنت کے ممتاز عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا حیدرعلوی نے تسنیم کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اپنی بادشاہی کو بچانے کے لئے کوئی بھی کام کرسکتا ہے چاہے وہ غیراخلاقی اورغیرانسانی ہی کیوں نہ ہو، ترکی میں جو انہوں نے کام کیا وہ یزید کے کردار سے بھی بدتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان مغرب کو خوش کرنے کے لئے آخر تک جانے کے لئے تیارہے۔

علوی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ائمہ اطہار معصومین (ع) کی قبورکو بھی ختم کردیا تو اب وہ پاکستان کی کیا مدد کرینگے۔

 

 

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری