وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو فوری اقدام کے لئے خط لکھ دیا


وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو فوری اقدام کے لئے خط لکھ دیا

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئٹرس کو فوری اقدام کے لئے خط لکھ دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے بھارت خطے کا ماحول کشیدہ بنارہا ہے۔

وزیرخارجہ نے خط میں لکھا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی سنگین غلطی ہوگی۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کے مطابق حملہ آور کشمیری تھا لیکن پھر بھی الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے اور یہ خط فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں  بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کار بم دھماکے میں 44 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد بھارت نے تحقیقات کیے بغیر حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے پاکستان کو حاصل موسٹ فیورنیشن کا اسٹیٹس واپس لے لیا اور اندرون ملک پی ایس ایل میچ دکھانے پر بھی پابندی لگادی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری