شام میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے امریکا اور اسرائیل کے خطرناک ہتھیار دریافت


شام میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے امریکا اور اسرائیل کے خطرناک ہتھیار دریافت

شامی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے دارلحکومت دمشق کے مضافات میں امریکا اور اسرائیلی ساخت کے خطرناک ہتھیار دریافت کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی اسلحہ برآمد کیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسرائیل اور امریکی ہتھیاروں میں ہزاروں راؤنڈ گولیاں، سیکڑوں کی تعداد میں راکٹ، وائرلیس سسٹم، مختلف قسم کے مارٹر گولے شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والے  ہتھیاروں میں بعض صرف امریکی فوج ہی استعمال کرتی ہے جبکہ ایک سو اٹھائیس ملی میٹر کی توپیں اسرائیلی فوج استعمال کرتی ہے۔

 اس سے پہلے چار فروری کو بھی شامی فوج نے جنوب مشرقی دمشق اور نواحی علاقے قنیطرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور دوائیں برآمد کی تھیں۔

 امریکہ اور اسرائیل نے خطے کے بعض ملکوں کے تعاون سے سن دو ہزار گیارہ میں شام کے بحران کا آغاز کیا تھا اور وہ دہشت گردوں کو بھاری رقوم اور اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری