ملکہ برطانیہ نے بیٹے کے بجائے پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا


ملکہ برطانیہ نے بیٹے کے بجائے پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا

ملکہ برطانیہ نے اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے بجائے پوتے شہزادہ ولیم کو بادشاہ نامزد کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ملکہ ایلزبتھ بطور ملکہ مزید خدمات سر انجام دینا نہیں چاہتیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ ایلزبتھ نے برطانوی روایات کے برعکس اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے بجائے اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو بادشاہ نامزد کردیا ہے۔

شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے کے بعد ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن برطانیہ کی نئی ملکہ بن جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ ایلزبتھ سمجھتی ہیں کہ شہزادہ چارلس میں بادشاہت کرنے کی اہلیت نہیں ہے جبکہ شہزادہ ولیم میں بادشاہت کرنے کا نظم اور طاقت موجود ہے اور لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کا بھی یہی خیال ہے کہ شہزادہ ولیم اپنے والد سے زیادہ اس کے حقدار ہیں۔

برطانوی میگزین میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ملکہ ایلزبتھ نے شاہی محل میں ہونے والی ایک خفیہ تقریب میں بادشاہت کا تاج شہزادہ ولیم کو پہنایا۔

آن لائن میگزین رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ ملکہ ایلزبتھ نے شہزادہ چارلس کو برطانیہ سے باہر منتقل ہونے کا حکم بھی دیا ہے اور اس خبر سے شہزادہ چارلس کو شدید دھچکہ لگا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری