نیب نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتارکرلیا + اعلامیہ


نیب نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتارکرلیا + اعلامیہ

قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیب کراچی نے نیب ہیڈکوارٹرزانٹیلی جنس ونگ اورنیب راولپنڈی کی معاونت سے گرفتار کیا۔

قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ ملزم پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو راہداری ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر سرکاری فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کا شمار آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

نیب کا اعلامیہ

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری