مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد کی شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت


مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد کی شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت

مقبوضہ وادی میں کرفیو اور خوف و ہراس کے ماحول کے باوجود ہزاروں افراد شہید کشمیریوں کے جنازوں میں شرکت کے لئے باہر نکل آئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کشمیریوں کا بھارتی ظلم کے آگے نہ جھکنے کا عزم، پلوامہ میں کرفیو اورخوف و ہراس کے ماحول میں بھی ہزاروں افراد بھارتی فوج کےہاتھوں شہید کیے گئے جوانوں کے جنازوں میں شرکت کے لئے نکل آئے۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہا پسندوں نے،، سو سے زائد کشمیریوں کی دکانوں کو زبر دستی بند کروا دیا اور جن کشمیری تاجروں کی دکانیں کرائے پر تھیں انہیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری طرف 300 سے زائد کشمیری طلبہ جو بھارت کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے، اپنےگھر لوٹنے پر مجبور ہو گئے، کشمیری طلبہ کو انتہاء پسندوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری