یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی عرب کے اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے جیزان کے پہاڑی علاقے ''قیس'' میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کے علاقے ''الدریھمی'' پر شدید گولہ باری کی ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے علاقے وادی ''غامس'' پر بمباری کرکے دو بچوں سمیت 4 خواتین کو شہید کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری