پلوامہ حملے پر سلامتی کونسل میں بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑگئی


پلوامہ حملے پر سلامتی کونسل میں بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑگئی

پلوامہ حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑگئی، اجلاس میں خود کش حملہ دہشت گردی کے طور پر نہیں لیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر الزام لگانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، بھارتی سازشوں کے باوجود سیکورٹی کونسل کے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں۔

نئی دہلی میں مختلف ممالک کو بریفنگ بھی دیں مگر کچھ ہاتھ نہ آیا۔

عالمی برادری نے بہتان تراشی کی بھارتی پالیسی مسترد کردی، بھارت کی سر توڑ کوششوں کے باوجود پلوامہ واقعہ پر سلامتی کونسل کا مذمتی بیان 7 روز بعد جاری ہوا جبکہ بھارت نے امریکا کا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی بھی ہرممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔

سکیورٹی کونسل کے اعلامیہ میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری