مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

گاؤں ورپورہ میں بھارتی فوج نے آدھی رات کو شدید سردی میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو گھروں سے باہرنکال کرتشدد کیا اور احتجاج کرنے پرایک نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ضلع بارہ مولا کے قریب سوپور میں بھارتی فوج نے آدھی رات کو گاؤں ورپورہ کو گھیرے میں لے کرنام نہاد کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی شروع کردی، شدید سردی میں ننھے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو گھروں سے باہر نکال کر گھریلو سامان توڑ پھوڑ دیا اور احتجاج کرنے پر ایک نہتے نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

شہادت پر بھارت کے خلاف کشمیریوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔

بھارتی حکومت نے احتجاج پھیلنے کے خوف کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری