نواز شریف کو پیسے واپس کرنا پڑیں گے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں: فواد چوہدری


نواز شریف کو پیسے واپس کرنا پڑیں گے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیسے دیکھتے ہوئے تو نواز شریف کا دل دھڑکتا ہے، ان کو پیسے واپس کرنا پڑیں گے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں، نواز شریف کی جائیداد ضبط ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے آے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بد عنوانی کے مقدمات میں سزا ہوئی ہے، انھیں پیسے واپس کرنا پڑیں گے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا 7 سال ہے وہ پوری کریں گے تو اس کے بعد ان کی جائیداد ضبط ہوگی۔

وزیر اطلاعات کا جعلی اکاؤنٹ کیس سے متعلق کہنا تھا کہ ایان علی سے لے کر برتھ ڈے کیک تک پیسے جعلی اکاؤنٹ سے گئے، جعلی اکاؤنٹس کیس کی بنیاد کاغذات ہیں جو عدالت میں بول رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلاول تمام کمپنیوں کے بینفشری خود ہیں، والد نے جعلی اکاؤنٹس بنا دیے اور اسی طرح سے ساری کمپنیاں چل رہی تھیں، یہ بڑے لوگ الٹا نیب کے لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کو ملک ضرور آنا چاہیے، عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے، مشرف صاحب صحت یاب ہو کر آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری