مرادعلی شاہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے


مرادعلی شاہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سےبتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو وہاں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے اُن سے ملاقات کی اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے مختص کمرے میں لے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی علی شاہ سے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے 26مارچ کو طلب کیا گیا تھا جبکہ وہ آج صبح ہی کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

انہوں نے ایک روز پہلے پیش ہونے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں ایک روز پہلے پیش ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین نے بتایا کہ پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس کے ایک ہزار جوان تعینات کیے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری