دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری، لندن سرفہرست


دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری، لندن سرفہرست

عالمی ادارے نے سال 2019 کے دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی جس میں لندن سرفہرست رہا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، موسم بہار کی تعطیلات سے قبل عالمی ادارے نے ایسے سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی جس کا اہم مقصد مسافروں کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔

اگر فہرست کی بات کی جائے تو برطانوی دارالحکومت لندن دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات میں سرفہرست رہا جبکہ پیرس دوسرے، روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے، انڈونیشیا کا جزیرہ بالی پانچویں نمبر پر رہا۔

فہرست میں ایمپائر اسٹیٹ چھٹے، امریکا کے شہر لاس اینجلس ساتویں، سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ آٹھیوں، مراکش سٹی نویں اور دبئی دسویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مقامات کی درجہ بندی غیر ملکی سیاحتی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے مرتب کی گئی، فہرست میں شہروں کے ساتھ محفوظ ترین تفریح گاہوں کے نام بھی پیش کیے گئے۔

مراکش اور دبئی نے گزشتہ برس کی فہرست کے حساب سے درجہ بندی میں ترقی کی، غیرملکی سیاحوں نے ان دونوں شہروں کے متعدد مقامات کو محفوظ ترین قرار دیا۔ اسی طرح امریکا کے شہر نیویارک تنزلی کے بعد 13ویں، ہینوے 15 اور ٹوکیو 16ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کا پسندیدہ ترین مقام غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہ بن سکا اسی باعث اُس کی بھی درجہ بندی میں تنزلی کے بعد 22ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ سڈنی بھی چار درجے نیچے گیا۔

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری